تیسرا غیر سرکاری ٹیسٹ ، وتنگھے اور پریرا نے پاکستانی امیدوں پر پانی پھیر دیا

اتوار 24 مئی 2015 11:10

تیسرا غیر سرکاری ٹیسٹ ، وتنگھے اور پریرا نے پاکستانی امیدوں پر پانی ..

دمبولا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24مئی ۔2015ء ) پاکستان اور سری لنکا کی اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان آخری غیرسرکاری ٹیسٹ بھی ڈرا ہو گیا، وتنگھے اور کوشل پریرا نے دوسری اننگز میں شاندار سنچریاں بنا کر پاکستانی ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ۔

(جاری ہے)

ہفتے کو دمبولا ٹیسٹ کے آخری روز سری لنکن ٹیم نے 119 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی دوسری ادھوری اننگز شروع کی تو اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 188 رنز درکار تھے ، وتنگھے اور اسہان پری ینجن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور ٹیم کا سکور 226 تک پہنچا دیا، اسہان 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، اس موقع پر کوشل پریرا نے وتنگھے کا ساتھ دیا، دونوں بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں وکٹ پر 155 قیمتی رنز جوڑ کر نہ صرف اپنی ٹیم کو اننگز بلکہ میچ میں بھی شکست سے بچا لیا، وتنگھے 136 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ، پریرا 102 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔

متعلقہ عنوان :