لارڈز ٹیسٹ : نیوزی لینڈ 523 رنز پر آؤٹ ، انگلش بالرز نے ایکسٹراز کا ریکارڈ بنا ڈالا

اتوار 24 مئی 2015 11:23

لارڈز ٹیسٹ : نیوزی لینڈ 523 رنز پر آؤٹ ، انگلش بالرز نے ایکسٹراز کا ریکارڈ ..

لارڈز (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24مئی ۔2015ء ) لارڈز ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم523رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور انگلینڈ کیخلاف 134رنز کی لیڈحاصل کی ، کین ولیمسن نے 132رنز کی اننگز کھیلی ۔ بریڈلے جان واٹلنگ 61رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔ سٹوارٹ براڈ اور مارک ووڈ نے تین ، تین وکٹیں لیں۔ جواب میں انگلینڈ نے تیسرا دن ختم ہونے تک دو وکٹوں پر 72رنز بنالئے تھے ۔

الیسٹر کک32 اورایان بیل 29رنز پر کھیل رہے ہیں۔ ایڈم لتھ12رنز بنا سکے ، گیری بیلنس صفر پر میدان سے چل دیئے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے ٹاپ چار بیٹسمینوں نے گزشتہ 50 برس میں پہلی بار کسی ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں ففٹی پلس سکور بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ لارڈ ز ٹیسٹ میں مارٹن گپٹل، ٹام لیتھم، کین ولیمسن اور راس ٹیلر نے نصف سنچریاں بنائیں۔

کین ولیمسن نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری جڑ دی، یہ ان کے کیریئر کی دسویں سنچری ہے ، اس کے علاوہ وہ لارڈز گراؤنڈ میں ٹیسٹ سنچری بنانے والے 13 ویں کیوی بیٹسمین بھی بن گئے ہیں۔ انگلش بالرز نے لارڈز ٹیسٹ میں فاضل رنز کا بھی ریکارڈ قائم کردیا۔ انہوں نے کیویز کیخلاف پہلی اننگز میں67ایکسٹراز دیئے ۔ قبل ازیں اس ورلڈ ریکارڈ پر جنوبی افریقہ کا قبضہ تھا جس نے 64فاضل رنز دیئے تھے ۔