برطانیہ کی سٹرکوں پر اسلام پر پابندی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 24 مئی 2015 12:18

برطانیہ کی سٹرکوں پر اسلام پر پابندی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مئی۔2015ء) ڈرائیور اینڈوہیکل لائسنسنگ اتھارٹی نے ذاتی نظر آنے والے بہت سے نمبر وں پر پابندی لگا دی ہے۔ڈی وی ایل اے نے ایک لسٹ جاری کی ہے جس کے تحت انوکھے، مذہبی اور غیر اخلاقی نظرآنے والے نمبر وں پر پابندی عائد کر دی ہے۔نمبروں پر عائد پابندی کی رپورٹ 46 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق بہت سے مذہبی نظر آنے والے نمبر وں پر پابندی عائد کر دی گئ ہے۔

مذہبی نظر آنے والے نمبروں میں JE55 US (Jessus یا عیسیٰ)، AL14 LAH اور15 LAM (اسلام) شامل ہے۔ جبکہ ہندو مذہبی نمبر KR15 HNA (کرشنا ) کو اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔ کرشنا کا نمبر پچھلے ہفتے 2 لاکھ 33 ہزار پاؤنڈ میں فروخت ہوا تھا۔ ایک اور نمبر M014 MED ایک لاکھ پاؤنڈ تک میں فروخت ہوگا۔ شراب نوشی یاالکوحل سے متعلقہ نمبروں پر بھی پابندی ہے۔

(جاری ہے)

ان نمبروں میں AL60 HOL ، AL60 POP اور SL05 HED شامل ہیں۔

بہت سے غیر اخلاقی الفاظ پر مشتمل نمبروں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نمبروں پر پابندی پچھلے سال سے لگنی شروع ہوئی ہے جب ایک اسلام نامی شخص نے اپنے بھائی کو تحفہ میں دینے کے لیے اسلام سے ملتا جلتا نمبر مانگا تو اتھارٹی نے انکار کر دیا۔اس کے ایک سال بعد تک اتھارٹی ان نمبروں کی فہرست بناتی رہی جن پر پابندی عائد کی جائے۔ دو بہت ہی غیر اخلاقی الفاظ کے نمبر پہلے جاری ہو چکے تھے، اتھارٹی نے انہیں واپس لیا تو لوگوں نے عدالت سے مقدمہ کر کے نمبر واپس لے لیے۔ اس لیے اب بھی بہت سے غیر اخلاقی اور مذہبی نام والے نمبر سڑکوں پر پھرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :