انٹر ی پر”چلی جاؤ چلی جاؤ “کی آوازیں لگنے سے ثوبیہ خان خوفزدہ ہو گئیں

اتوار 24 مئی 2015 12:51

انٹر ی پر”چلی جاؤ چلی جاؤ “کی آوازیں لگنے سے ثوبیہ خان خوفزدہ ہو گئیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2015ء) پشتو فلموں کی اداکارہ ثوبیہ خان کی ”پی کے پارٹ ٹو“میں پر فارمنس کے دوران شائقین کی شدید ہوٹنگ ”چلی جاؤ چلی جاؤ “کی آوازیں لگنے سے ثوبیہ خان خوفزدہ ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ثوبیہ خان کئی دنوں سے مقامی تھیٹر میں پر فارم کر رہی ہیں مگر ان کی ناقص پر فار منس کی وجہ سے شائقین ان پر مسلسل ہوٹنگ کر رہے ہیں اور گزشتہ روز ہال میں موجودبعض شائقین کی جانب سے جب انکی پر فارمنس کے دوران ”چلی جاؤ چلی جاؤ “کی آوازیں لگائیں گئیں توا س سے ثوبیہ خان انہتائی خوفزدہ ہو گئیں اور جلدی جلدی اپنی انٹر ی مکمل کر کے بیک سٹیج پر چلی گئی اور شائقین کی ہوٹنگ پر انتہائی ناراض بھی نظر آئی ہے ۔