زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

اتوار 24 مئی 2015 13:48

زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

لاہور لاہور : زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے ۔ جمعے کو گرین شرٹس نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مہمان ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی تاہم زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں کچھ تبدیلیوں کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ باﺅلر بلاول بھٹی کو ممکنہ طور پر پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ناقص کارکردگی پر سکواڈ سے باہر ہونا پڑسکتا ہے اور انکی جگہ نوجوان آل راﺅنڈر عماد وسیم یا آل راﺅنڈر حماد اعظم کو ٹیم کا حصہ بنایا جاسکتا ہے ۔

اس کے علاوہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل، شعیب ملک اور محمد حفیظ کی کارکردگی مایوس کن رہی تھی تاہم ان تینوں میں سے عمر اکمل اور محمد حفیظ کو مزید چانس ملنے کا امکان ہے تاہم شعیب ملک کی جگہ نعمان انور کو گیارہ رکنی ٹیم کا حصہ بنایا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ہیڈ کوچ وقار یونس نے محمد حفیظ، عمر اکمل اور شعیب ملک کی جانب سے وکٹیں گنوانے پر کسی قسم کی تشویش کا اظہار نہیں کیا حالانکہ ان تینوں پر کوئی دباﺅ بھی نہیں تھا کیونکہ اوپنر مختار احمد اور احمد شہزاد نے 173 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 142 رنز کا طوفانی آغاز فراہم کیا تھا ۔

اگر دونوں اوپنر زبردست آغاز فراہم نہ کرتے تو پاکستان کو زمبابوے کے طے کردہ ہدف کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا تھا۔ زمبابوے کے کپتان ایلٹن چگمبرا نے بھی اعتراف کیا تھا کہ پاکستانی اوپنر کی 142 رنز کی ریکارڈ شراکت نے ان کی شکست میں اہم کردار ادا کیا ۔ پاکستانی باﺅلرز بھی پہلے میچ میں زمبابوے کو بڑا اسکور کرنے سے روکنے میں ناکام رہے اس لیے دوسرا ٹی ٹوئنٹی ان کے لیے ایک چیلنج ثابت ہونے والا ہے ۔

پاکستان کو دو میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے اور ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن کو برقرار رکھنے کے لیے قومی ٹیم کو لازمی جیت درکار ہے۔ زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے ۔ جمعے کو گرین شرٹس نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مہمان ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی تاہم زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں کچھ تبدیلیوں کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ باﺅلر بلاول بھٹی کو ممکنہ طور پر پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ناقص کارکردگی پر سکواڈ سے باہر ہونا پڑسکتا ہے اور انکی جگہ نوجوان آل راﺅنڈر عماد وسیم یا آل راﺅنڈر حماد اعظم کو ٹیم کا حصہ بنایا جاسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل، شعیب ملک اور محمد حفیظ کی کارکردگی مایوس کن رہی تھی تاہم ان تینوں میں سے عمر اکمل اور محمد حفیظ کو مزید چانس ملنے کا امکان ہے تاہم شعیب ملک کی جگہ نعمان انور کو گیارہ رکنی ٹیم کا حصہ بنایا جاسکتا ہے ۔

اس سے قبل ہیڈ کوچ وقار یونس نے محمد حفیظ، عمر اکمل اور شعیب ملک کی جانب سے وکٹیں گنوانے پر کسی قسم کی تشویش کا اظہار نہیں کیا حالانکہ ان تینوں پر کوئی دباﺅ بھی نہیں تھا کیونکہ اوپنر مختار احمد اور احمد شہزاد نے 173 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 142 رنز کا طوفانی آغاز فراہم کیا تھا ۔ اگر دونوں اوپنر زبردست آغاز فراہم نہ کرتے تو پاکستان کو زمبابوے کے طے کردہ ہدف کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا تھا۔

زمبابوے کے کپتان ایلٹن چگمبرا نے بھی اعتراف کیا تھا کہ پاکستانی اوپنر کی 142 رنز کی ریکارڈ شراکت نے ان کی شکست میں اہم کردار ادا کیا ۔ پاکستانی باﺅلرز بھی پہلے میچ میں زمبابوے کو بڑا اسکور کرنے سے روکنے میں ناکام رہے اس لیے دوسرا ٹی ٹوئنٹی ان کے لیے ایک چیلنج ثابت ہونے والا ہے ۔ پاکستان کو دو میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے اور ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن کو برقرار رکھنے کے لیے قومی ٹیم کو لازمی جیت درکار ہے۔

زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

متعلقہ عنوان :