سال کا دوسرا گرینڈ سلیم فرنچ اوپن ٹینس آج سے شروع ہوگا

اتوار 24 مئی 2015 13:56

سال کا دوسرا گرینڈ سلیم فرنچ اوپن ٹینس آج سے شروع ہوگا

پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24مئی ۔2015ء ) سال کا دوسرا گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن آج سے پیرس میں شروع ہورہا ہے۔کلے کورٹ چیمپئن سپین کے رفائیل نیڈال مینز ایونٹ میں جبکہ رشین گرل ماریہ شیراپووا ویمنز ایونٹ میں اعزاز کا دفاع کریں گے ۔ کلے کورٹ پر مہارت کے ساتھ کھیلنا آسان کام نہیں،ہر ایک کے بس کی بات بھی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

سپینش سٹاررفائیل نڈال اس سرفس پر کھیلنے کے بادشاہ ہیں تاہم اس مرتبہ سربین کھلاڑی نوواک جوکووچ اُن سے ٹائٹل چھینے کا ارادہ رکھتے ہیں، پچھلے سال وہ نڈال سے فائنل ہار گئے تھے۔

مینز ایونٹ کے ٹائٹل کی دوڑ میں سوئٹرزلینڈ کے راجر فیڈرر اور وارینکا بھی ہیں ۔ ویمنز ایونٹ چیمپئن ماریہ شیراپووا کے سامنے سب سے بڑی رُکاوٹ سیرینا ولیمز کی صورت میں ہوگی، تجربہ کار امریکن کھلاڑی کا کہنا ہے کہ وہ چیمپئن بننا چاہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :