کینیڈین حکومت ملک میں مسلمانوں کیخلاف برسر پیکار خفیہ ہاتھوں کو روکے،مسلمان رہنماؤں کی اپیل

اتوار 24 مئی 2015 15:53

کینیڈین حکومت ملک میں مسلمانوں کیخلاف برسر پیکار خفیہ ہاتھوں کو روکے،مسلمان ..

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء) کینیڈا میں مقیم مسلمان رہنماؤں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں مسلمانوں کیخلاف برسر پیکار خفیہ ہاتھوں کو روکے۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق کینیڈین کونسل آف اسلامک ریلیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احسان گاردی کا کہنا تھا کہ کچھ خفیہ ہاتھ مسلمانوں کے نام پر ایسے اقدامات کر رہے ہیں کہ جس کی وجہ سے مسلمان مسائل کا شکار ہو گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اہلکار ایسے اقدامات کریں کہ جس سے مسلمانوں کے نام پر دہشت گردی پھیلانے والوں کی نشاندہی ہو جائے اور ایسے عناصر کو لگام بھی دی جائے تا کہ ملک میں موجود دیگر مسلمان پریشانی کا شکار نہ ہوں، انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں اسلام کے نام پر ظلم اور زیادتیاں کرتے ہیں لیکن ان کا اسلام سے کسی قسم کا کوئی بھی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی انہیں مسلمانوں میں شمار کیا جائے، مسلمانوں کا لبادہ پہن کر یہ لوگ مسلمانوں اور انسانیت سے دشمنی کرتے ہیں۔