پاک زمبابوے دوسرے ٹی ٹونٹی میں بھی بلیک میں ٹکٹوں کی فروخت جاری رہی

دوسرے شہروں سے آنیوالوں کا احتجاج ،مافیا نے مقامی کی بجائے پردیسیوں کوٹارگٹ بنایا ،بورڈ کو دوسرے شہروں سے آنیوالوں کیلئے الگ پوائنٹس بنانے چاہیے تھے ‘ مظاہرین

اتوار 24 مئی 2015 16:03

پاک زمبابوے دوسرے ٹی ٹونٹی میں بھی بلیک میں ٹکٹوں کی فروخت جاری رہی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء ) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت عروج پر رہی ، بلیک میں ٹکٹ فروخت کرنے والے مافیا نے مقامی شہریوں کی بجائے دوسرے شہروں سے آنے والے کو ٹارگٹ بنائے رکھا جنہیں مقررہ قیمت سے کئی گنا مہنگے داموں ٹکٹیں فروخت کی گئیں،پنجاب کے مختلف اضلاع سے آنیوالے کرکٹ شائقین نے ٹکٹوں کی عدم دستیابی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کو دوسرے شہروں سے آنیوالوں کومیچ کے روز ٹکٹوں کی فروخت کیلئے خصوصی پوائنٹس بنانے چاہیے تھے۔

(جاری ہے)

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد مقررہ وقت سے کئی گھنٹے قبل ہی قذافی اسٹیڈیم کے باہر پہنچ گئی تھی جن میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے آنے والے شائقین کرکٹ بھی شامل تھے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پولیس کی طرف سے کسی طرح کے اقدامات نہ اٹھائے جانے کے باعث دوسرے میچ میں بھی بلیک میں ٹکٹوں کی فروخت عروج پر رہی ۔ بلیک میں ٹکٹیں خریدنے والوں نے بتایا کہ موٹر سائیکلوں پر سوار نوجوان تھوڑے تھوڑے وقفے کے بعد آتے اور دیدہ دلیری سے مقررہ قیمت سے کئی گنازائد قیمت پر ٹکٹیں فروخت کر کے چلے جاتے ہیں

متعلقہ عنوان :