ماڈل ایان علی کا اڈیالہ جیل میں خواتین اور بچوں کی بیرکوں کا دورہ ، تحائف تقسیم کئے

اتوار 24 مئی 2015 17:12

ماڈل ایان علی کا اڈیالہ جیل میں خواتین اور بچوں کی بیرکوں کا دورہ ، ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء) خوبرو ماڈل ایان علی نے اڈیالہ جیل میں خواتین اور بچوں کی بیرکوں کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے بچوں اور خواتین میں تحائف بھی تقسیم کئے ہیں اور جیل میں ایک فلاحیا دارہ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جیل حکام کے قریبی ذرائع نے کو بتایا ہے کہ ہفتے کے روز ماڈل ایان علی نے اڈیالہ جیل میں قید خواتین اور بچوں کی بیرکوں کا دورہ کیا ہے اور ان کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جیل حکام سے استدعا کی ہے کہ وہ جیل میں ایک فلاحی ادارے کے قیام بارے منصوبہ بنا کر دیں جس کے تمام تر اخراجات وہ اپنی ذاتی جیب سے ادا کریں گی۔

متعلقہ عنوان :