پرویز رشید نے مدارس کے خیرسگالی دورے شروع کر دیئے

اتوار 24 مئی 2015 17:20

پرویز رشید نے مدارس کے خیرسگالی دورے شروع کر دیئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء) دینی مدارس کے بڑوں سے ناراضگی دور کرنے کے لئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے مدارس کے خیرسگالی دورے شروع کر دیئے ، پہلے دورے میں راولپنڈی جبکہ اگلے مرحلے میں اسلام آباد کے بڑے مدارس کے دورے بھی کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے مدارس کے ساتھ تعلقات کی بحالی شروع کر دی ہے اور مدارس کے دورے شروع کر دیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :