میٹرو بس مکمل کرنے کے تمام دعوے دم توڑ گئے‘ رواں ماہ بھی افتتاح کا کوئی امکان نہیں

اتوار 24 مئی 2015 18:09

میٹرو بس مکمل کرنے کے تمام دعوے دم توڑ گئے‘ رواں ماہ بھی افتتاح کا کوئی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء) میٹرو بس مکمل کرنے کے تمام دعوے دم توڑ گئے، رواں ماہ بھی افتتاح کا کوئی امکان نہیں۔ تفصیلات کے مطابق میٹرو بس منصوبے کے سربراہ حنیف عباسی اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے 13مئی پھر 19 مئی کو میٹرو منصوبہ مکمل کرنے کا عندیہ دیا تھا، تاہم اس کے باوجود میٹرو بس منصوبہ مکمل نہ ہو سکے جس سے شہریوں کو شدید سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جس طرح میٹرو منصوبے پر بقیہ کام رہتا ہے اس سے یہ امکان ہے کہ یہ منصوبہ مئی میں مکمل نہیں ہو سکتا۔

متعلقہ عنوان :