پہلا ڈسٹرکٹ پشاور فضل رحیم میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ لخکر آباد نے جیت لیا

اتوار 24 مئی 2015 18:18

پہلا ڈسٹرکٹ پشاور فضل رحیم میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ لخکر آباد نے جیت لیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء ) پشاور میں منعقدہ پہلے ڈسٹرکٹ پشاور فضل رحیم میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ لخکر آباد نے جیت لیا،فاتح ٹیم نے فائنل میں سردار کالونی الیون کو 25رنز سے ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی ۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی یونین کونسل خالصہ دو سے قومی وطن پارٹی کے نامزد امیدوار برائے ضلع کونسل ڈاکٹر شیر بہادر تھے جنہوں نے نمایاں پوزیشن جیتنے والی ٹیموں کے کپتانوں میں ٹرفیاں دیں ۔

(جاری ہے)

لخکر آباد کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جانیوالے ڈسٹرکٹ پشاور پہلے فضل رحیم میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں مختلف علاقوں کے کلبوں نے حصہ لیا۔سردارکالونی الیون اور لخکر آباد الیون کی ٹیموں نے مدمقابل ٹیموں کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔فائنل میچ میں لخکر آباد الیون کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور انہوں نے مقررہ اوورزمیں 110رنز بنائے ۔جسمیں شاہد 35،خیبر جان نے 30رنز بناکر نمایاں سکوررہے ۔اسکے جواب میں سردار کالونی الیون کی پوری ٹیم 85رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :