ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر اراکین پارلیمنٹ جسمانی تلاشی سے مستثنیٰ نہیں ‘صدر مملکت‘ وزیراعظم‘چیئرمین و سپیکر صاحبان‘ سروسز چیفس اور اعلیٰ عدالتوں کے جج صاحبان کو استثنیٰ حاصل ہے‘ ذرائع سول ایوی ایشن

اتوار 24 مئی 2015 18:58

ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر اراکین پارلیمنٹ جسمانی تلاشی سے مستثنیٰ نہیں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء) ایوی ایشن ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر اراکین پارلیمنٹ جسمانی تلاشی سے مستثنیٰ نہیں ہیں، صدر مملکت، وزیراعظم،چیئرمین و سپیکر صاحبان، سروسز چیفس اور اعلیٰ عدالتوں کے جج صاحبان کو استثنیٰ حاصل ہے۔

(جاری ہے)

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اراکین سینیٹ، قومی اسمبلی، چاروں صوبائی اسمبلی، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان اسمبلی، ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر جسمانی تلاشی سے مستثنیٰ نہیں ہیں، حکومتی پالیسی کے تحت ہوائی اڈوں پر صدر مملکت ،وزیراعظم پاکستان، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکرز قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلیاں، چیف جسٹس آف پاکستان و ججز سپریم کورٹ، چاروں گورنرز و وزرائے اعلیٰ، صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر، وفاقی و صوبائی وزراء، سروسز چیف، وزیراعظم کے مشیران ، وفاقی شرعی عدالت کے جج، ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان و جج صاحبان، غیر ملکی سفراء و بیگمات، اٹارنی جنرل آف پاکستان، چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان، وفاقی محتسب و ٹیکس محتسب، گورنر اسٹیٹ بینک کو استثنیٰ حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :