اہل حکمرانوں نے قوم کو مسائل سے دو چار کردیا ہے، جے یو آئی سندھ

ہمارے تمام مسائل کا حل صرف نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ میں موجود ہے ،جنرل سیکریٹری محمد شفیق احمد قادری

اتوار 24 مئی 2015 20:23

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء) جمعیت علماء پاکستان صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری محمد شفیق احمد قادری نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے قوم کو مسائل سے دو چار کردیا ہے۔ لوگ پینے کے پانی کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے لوگ ذہنی مریض بنتے جارہے ہیں بدامنی بیروزگاری دہشتگردی کرپشن سیاسی اقربا پروری نے ملک کی جڑوں کوکھوکھلا کردیا ہے ہمارے تمام مسائل کا حل صرف نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ میں موجود ہے جمعیت علماء پاکستان اسی نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد کررہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ غوثیہ رضویہ سکھرمیں تحفظ ناموس رسالت ﷺ کانفرنس کی کامیابی پر کارکنان عوام اہلسنت اور صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کررہے تھے تقریب کی صدارت ممتاز عالم دین مفتی محمد چمن زمان نجم القادری نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جے یو پی سندھ کے پریس سیکریٹری مشرف محمود قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے یو پی اہلسنت کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے۔

جو علماء اہلسنت کی میراث ہے۔ علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی نے سیاست میں شرافت دیانت داری خدمت خلق کی بنیاد رکھی کارکنان قائد اہلسنت کے مشن کے تکمیل کیلئے بھرپور جدوجہدکریں کارکنان بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردیں جے یو پی صوبہ تھرمیں بھرپور حصہ لیگی تقریب میں مولانا محمد نعمان حنفی، مولانا محمد رحیم اویسی، مولانا محمد نعمان خان، مولانا اللہ وسایا اندھڑ، پیرزادہ عطاء الرحمن ، ڈاکٹر انیس الرحمن ڈاکٹر سعید اعوان کے علاوہ کارکنان جے یو پی عوام اہلسنت اور صحافی حضرات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی`

متعلقہ عنوان :