دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے موقع پر شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے دوسرا داخلی راستہ بھی کھول دیا گیا

اتوار 24 مئی 2015 20:49

دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے موقع پر شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے دوسرا داخلی ..

ٍلاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے موقع پر شائقین کرکٹ کی سہولت کے لئے دوسرا داخلی راستہ بھی کھول دیا ۔

(جاری ہے)

کوچنگ سینٹر کاگیٹ کھلنے کے بعد شائقین کرکٹ کو اس راستے سے بھی قذافی سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی گئی ۔پی سی بی حکام کے مطابق فیفا گیٹ پر رش کے تناظر میں کوچنگ سنٹر کا راستہ بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ۔واضح رہے کہ پہلے میچ میں شائقین کرکٹ کو صرف فیفا گیٹ والے راستے سے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :