چھوٹی بچی نے دنیا کی طاقتور شخصیت اورجدید ترین فوج کے سربراہ کو بے بس کردیا
اتوار 24 مئی 2015 20:52
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء) دنیا کی طاقتور شخصیت اور سب سے جدید ترین فوج کے سربراہ امریکی صدر براک اوباماچھوٹی سی بچی کے سامنے بے بس ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کی وائٹ ہاؤس میں ایک تصویر انٹرنیٹ پر بہت مقبول ہے جس میں ان کے سامنے ایک چھوٹی سی بچی شدید غصے میں رو رہی تھی۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کلاڈیا موزر نامی بچی غصے میں زمین پر لیٹ کر قالین کو پیٹ رہی ہے۔
بچی کے اس عمل پر براک اوباما کو بے بسی کے عالم میں ہاتھ اٹھا کر اپنی ہار تسلیم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔کلاڈیا موزر اپنی ماں امریکی صحافیہ اور مصنف لورا موزر کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں اوباما خاندان کی مہمان تھیں۔ لورا نے یہ تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کی جس میں کلاڈیا کو غصے کے عالم میں قالین پر لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور ان کی والدہ، بہن اور براک اور میشل اوباما اس منظر کو بے بسی کے عالم میں دیکھ رہے ہوتے ہیں۔(جاری ہے)
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.