طالبان نے پاکستان سے گزشتہ سال اغواء ہونے والے چینی باشندے کی ویڈیو جاری کردی

مطالبات پورے نہ ہونے پر طالبان قتل کردیں گے ،بیجنگ حکومت اور عالمی برادری میری رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کریں،ہونگ ڈونگ کی اپیل

اتوار 24 مئی 2015 21:09

طالبان نے پاکستان سے گزشتہ سال اغواء ہونے والے چینی باشندے کی ویڈیو ..

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء) طالبان نے پاکستان سے ایک سال قبل اغواء ہونے والے چینی باشندے کی ویڈیو جاری کردی جس میں چینی باشندے نے اپنی حکومت اور عالمی برادری سے رہائی کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے ۔اتوار کو افغان میڈیا کے مطابق مشعل ریڈیو کو پاکستان میں گزشتہ سال اغواء ہونے والے ایک چینی سیاح کی ویڈیو موصول ہوئی ہے جسے نامعلوم مقام سے سیف الاسد نامی شخص جس نے خودکو جیش الحدید کا ترجمان ظاہر کیا ہے نے بھیجی ہے ۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں گزشتہ سال پاکستان سے اغواء ہونے والے چینی باشندے ہونگ ڈونگ کواکیلے دکھایا گیا ہے جس نے اپنی حکومت اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے وہ طالبان کی قید سے اسے آزاد کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔چینی باشندے کا کہنا تھاکہ حکومت پاکستان کو اسکی رہائی کیلئے کردار اداکرنا چاہیے تھا۔ہونگ ڈونگ ویڈیو میں خوفزدہ دکھائی دے رہا ہے جس کا کہنا تھاکہ طالبان نے اس سے کہا ہے کہ اگر انکے مطالبات پورے نہ ہوئے تو اسے قتل کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ چینی باشندے کو19 مئی 2014 کو ڈیرہ اسماعیل خان سے اغواء کرلیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :