Live Updates

پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کا کریڈٹ زمبابوے ٹیم دونگا ،عمران خان

اتوار 24 مئی 2015 23:10

پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کا کریڈٹ زمبابوے ٹیم دونگا ،عمران ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کا کریڈٹ زمبابوے ٹیم دونگا ، زمبابوے کے بعد امید ہے کہ دوسرے ممالک کی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کرینگی ،ڈے اینڈ نائٹ کر کٹ کی پہلی گیند میں نے تقریباً 35سال پہلے این چیپل کو آسٹریلیا میں کی تھی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد سے لاہورآمد کے بعد اےئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ان کی اہلیہ ریحام خان اور وزیرا علیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک ،اور جہانگیر ترین بھی ان کے ہمراہ تھے۔پی سی بی چئیرمین شہریار خان نے قذافی سٹیڈیم پہنچنے پر عمران خان کا استقبال کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند بات ہے لیکن اس کا کریڈٹ زمبابوے کرکٹ ٹیم کو دینا چاہیے جنہوں نے کڑے وقت میں پاکستان کو دورہ کیا اور پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ زمبابوے کے دورے کے بعد امید ہے کہ دوسرے ممالک کی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کرینگی ۔ انہوں نے سکیورٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مجھے تو سکیورٹی کے انتظامات بہت اچھے نظرا ٓرہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ میں 19سال بعد قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کیلئے جارہا ہوں اس سے پہلے 1996کے ورلڈ کپ کے فائنل میں گیا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ میرے زمانے میں توٹونٹی میچز نہیں ہوا کرتے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ امید کرتا ہوں کہ پاکستانی ٹیم میچ میں اچھی پرفارمنس دیکھائے گی اور شائقین کرکٹ کومایو س نہیں کرینگی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :