دونوں میچز خیر خیریت سے ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ، دنیا نے دیکھ لیا پاکستانی کرکٹ دیکھنا اور کھیلنا چاہتے ہیں‘ آفریدی،شائقین کا بیحد مشکور ہوں، مہمان ٹیم کو 150تک محدود رکھنا چاہتے تھے ، احمد مختار نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ‘ کپتان کی گفتگو

اتوار 24 مئی 2015 23:33

دونوں میچز خیر خیریت سے ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ، دنیا نے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2015ء) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی سیریز کے دونوں میچ خیر خیریت سے ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ، دنیا نے دیکھ لیا ہے پاکستانی کرکٹ دیکھنا اور کھیلنا چاہتے ہیں اور پاکستان میں کرکٹ ہونی چاہیے ،شائقین کا بیحد مشکور ہوں جو جوش و جذبے کے ساتھ میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئے ۔

(جاری ہے)

میچ کے اختتام پر ٹی ٹونٹی سیریز کی ٹرافی وصول کرنے سے قبل گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ زمبابوین ٹیم کا بھی شکر گزار ہوں انہوں نے بھی میچ کو انجوائے کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے کو 150تک محدود رکھنے کی پلاننگ تھی لیکن دو تین اوورز میں سکور پڑ گیا ۔ بلاول بھٹی پر میرا اعتماد ہے اور یہ ہونا بھی چاہیے ۔ احمد مختار نے دوسرے میچ میں بھی بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دو سے تین لڑکے چاہئیں تاکہ ہم آنیوالے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے ٹیم تیار کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :