کراچی ‘حب میں صدر ممنون حسین کے بیٹے کے قافلے کے قریب موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹنے سے دھماکہ ،3 افراد جاں بحق ‘ 10 زخمی ‘قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے‘ علاقے میں خوف و ہراس۔ اپ ڈیٹ
اتوار 24 مئی 2015 23:37
حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2015ء) کراچی کے قریب حب میں صدر ممنون حسین کے بیٹے طلعت ممنون کے قافلے کے قریب موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ‘ 10 زخمی ‘قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے‘ علاقے میں خوف و ہراس ۔
(جاری ہے)
اتوار کو نجی ٹی وی کی رپورٹ میں سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اتوار کی شام حب میں جمعہ خان ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا ہوا، بم صدر مملکت ممنون حسین کے بیٹے کے قافلے نو نشانہ بنانے کیلئے نصب کیا گیا تھا، دھماکے سے قافلے میں شامل تین سیکیورٹی اہل کار زخمی ہوئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے حب اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دھماکے میں صدر مملکت کے بیٹے طلعت ممنون محفوظ رہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت ہوٹل پر بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور اطراف میں موجود دکانوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، کسی تنظیم کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.