ایک روزہ سیریز کیلئے ملک اور سمیع کی واپسی

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 25 مئی 2015 00:02

ایک روزہ سیریز کیلئے ملک اور سمیع کی واپسی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مئی۔2015ء)زمبابوے کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جہاں شعیب ملک اور محمد سمیع کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 2-0 سے کامیابی کے چند لمحوں بعد ہی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں 3-0 کی خفت سے دوچار ہونے والی ٹیم کے قائد اظہر علی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے قیادت کے منصب پر برقرار رکھا ہے۔ تجربہ کار شعیب ملک کے ساتھ ساتھ احمد شہزاد، محمد سمیع، انور علی اور حماد اعظم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ نوجوان سمیع اسلم کو اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تین میچوں کی سیریز کے لیے عماد وسیم کو پہلی مرتبہ قومی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ اظہر علی(کپتان)، احمد شہزاد، محمد حفیظ، بابر اعظم، حارث سہیل، شعیب ملک، اسد شفیق، سرفراز احمد، حماد اعظم، انور علی، عماد وسیم، محمد رضوان، محمد سمیع، یاسر شاہ، وہاب ریاض اور جنید خان۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ منگل 26 مئی کو کھیلا جائے گا۔