ایگزیکٹ سی ای او شعیب احمد ممکنہ گرفتاری سے بچنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے

پیر 25 مئی 2015 11:00

ایگزیکٹ سی ای او شعیب احمد ممکنہ گرفتاری سے بچنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی2015ء) جعلی ڈگری سکینڈل کے مرکزی کردار اور ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب احمد شیخ بالاخر منظر عام پر آ گئے ، ممکنہ گرفتاری کے مد نظر حفاظتی ضمانت کے لئے سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹ کپمنی کے سی ای او شعیب شیخ اپنے وکلا کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ پہنچے ہیں۔ ان کے وکلا ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر حفاظتی ضمانت کے لٗے درخواست دیں گے۔ اس کے علاوہ شعیب شیخ کے وکلا ایگزیکٹ کے خلاف ممکنہ کارروائی کے سلسلے میں بھی آئینی درخواست دائر کریں گے۔