زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان،شعیب ملک کی 2 سال بعد ٹیم میں واپسی

پیر 25 مئی 2015 11:24

زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان،شعیب ملک کی 2 سال بعد ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25مئی۔2015ء) زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے ، شعیب ملک بھی 16 رکنی سکواڈ کا حصہ ہوں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت اظہرعلی کریں گے جب کہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ،اسد شفیق ، حارث سہیل، احمد شہزاد، انورعلی ،حماد اعظم، عماد وسیم ، یاسر شاہ، وہاب ریاض، محمد سمیع اور جنید خان شامل جب کہ شعیب ملک، بابر اعظم ، محمد رضوان، سرفراز احمد بھی 16 رکنی سکواڈ کا حصہ ہوں گے ۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے 26 مئی کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔