سکول بیگ کھوجائے تو۔۔۔

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 25 مئی 2015 11:40

سکول بیگ کھوجائے تو۔۔۔

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی2015ء)سکول بیگ کھو جائے اور نیا لینے کا بھی ٹائم نہ ہو تو کیا کیا جائے؟اس مئلے کا حل مشرقی لندن کے ایک مزاحیہ اداکار جوہینن نے نکالا۔ اس نے اپنے شراب کا خالی ڈبہ لیا اور اسے نئے فیشن کے سکول بیگ میں تبدیل کر دیا۔

(جاری ہے)

اس نے ڈبے میں سےسٹریپ گذار کر اسے اور بھی آرام دہ بنا دیا۔ جوہینن کی بیٹی یہ بیگ پا کر بہت خوش ہے۔ وہ اس بیگ میں ایک طرف اپنا لنچ باکس رکھتی ہے اور دوسری طرف کتابیں۔ بہت سے بچے بھی اس کی طرح کا سکول بیگ پانا چاہتے ہیں۔ جوہینن کے اس بیگ بنانے کے بعد وہ ڈیڈ آف دی ائیر کے مقابلے میں بڑا سخت حریف ہوگا۔