پاکستان میں 6 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سہرا حکومت ، کرکٹ بورڈ اور زمبابوے ٹیم کے سر ہے‘ منظور علی عارف

پیر 25 مئی 2015 13:07

پاکستان میں 6 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سہرا حکومت ، کرکٹ بورڈ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) پاکستان سپورٹس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل منظور علی عارف نے 6 سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بہار کا تمام تر سہرا حکومت ، پاکستان کرکٹ بورڈ اور زمبابوے ٹیم کے سر ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم نے اس مشکل گھڑی میں دلیرانہ فیصلے کرتے ہوئے پاکستان کی سر زمین پر قدم رکھا اور کرکٹ کھیل کر پاکستان کے میدان آباد کیے،یہ تمام لوگ زبردست خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔

متعلقہ عنوان :