آئی پی ایل، ٹیموں نے قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں

پیر 25 مئی 2015 13:30

آئی پی ایل، ٹیموں نے قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) پریتی زنٹا کی پارٹی ،شاہ رخ خان کا ڈنر اور چنائے سپر کنگز کے کھلاڑیوں کے کمروں میں نامعلوم خواتین کی موجودگی،انڈین پریمئیر لیگ کی ٹیموں نے قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کی رپورٹ منظر عام پر آگئی۔اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل نے انڈین پریمئیر لیگ پر سیاہ داغ لگایا وہیں لیگ میں شامل ٹیموں نے ٹورنامنٹ کو داغدار کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھارکھی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے اینٹی گرافٹ یونٹ کی رپورٹ منظر عام پر آگئی۔گذشتہ برس بھیجی گئی اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نو اپریل دوہزار چودہ کو نئی دلی کے ایک ہوٹل میں دلی ڈئیر ڈیولزکے ایک اسپانسر نے تقریب کا اہتمام کیا جس میں مشکوک افراد کے ساتھ کھلاڑیوں کی بے تکلفیاں دیکھی گئیں۔

(جاری ہے)

تیس اپریل دوہزار چودہ کو کنگز الیون پنجاب کی شریک مالکن پریٹی زنٹا نے ممبئی سے دو کلو میٹر دور اپنی ٹیم کے اعزاز میں کشتی پر پارٹی دی،جو قوانین کی کھلی خلاف ورزی تھی۔

آٹھ مئی دوہزار چودہ کو شاہ رخ کے دوست اور بزنس پارٹنر نے اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں کنگ خان بھی موجود تھے۔رپورٹ نے آٹھ اور نو مئی کو چنائے سپر کنگز کے دو کھلاڑیوں کے کمروں میں نامعلوم خواتین کی موجودگی کا بھی بھانڈا پھوڑا۔اینٹی گرافٹ یونٹ کے سربراہ روی سوانی کی یہ رپورٹ گذشتہ برس اپریل میں آئی پی ایل سیزن سیون کے دوران اس وقت پیش کی گئی جب بھارتی سپریم کورٹ میں آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت جاری تھی۔

متعلقہ عنوان :