آل کراچی حنیف انوی ٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ ینگ فراز اور حبیب سپورٹس نے اپنے نام کرلیا

پیر 25 مئی 2015 14:16

آل کراچی حنیف انوی ٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ ینگ فراز اور حبیب سپورٹس نے ..

کراچی ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) ) اولڈ فائٹر فٹ بال کلب کورنگی کے زیر اہتمام اصغر علی شاہ فٹ بال اسٹیڈیم پر آل کراچی حنیف انوی ٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلوں میں ینگ فراز اور حبیب اسپورٹس نے کامیابی حاصل کرلی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے فائنل میں حبیب اسپورٹس نے مد مقابل ینگ فراز کو پنالٹی ککس پر شکست دیکر کامیابی حاصل کرلی کھیل کے دوران مقابلہ 1-1گول سے برابر رہا ۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسرے فائنل مقابلے میں ینگ فراز نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل اتحاد الیون کو پنالٹی ککس پر 3-2سے شکست دیکر ونر ٹرافی اپنے نام کرلیا دوران کھیل مقابلہ 1-1گول سے برابری پر ختم ہوا ینگ فراز کے سعید جبکہ اتحاد الیون کے نوید نے گول کئے فائنل مقابلے کے اختتام پر مہمان خصوصی علاقے کے معروف سماجی رہنماء منیر احمد نے فاتح اور رنر اَپ ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر سعید عالم ،صدر برما محمڈن محمد اسلام ،ڈاکٹر شریف کوچ عرفان میموریل ناصر ،عبدالرحمن میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل ،سید ظفر احمد اور دیگر موجود تھے فائنل میچوں میں ریفری کے فرائض نیشنل ریفری محمد سلیم سلانے سپراوائز کیا ۔

متعلقہ عنوان :