نوجوان بلے باز مختار احمد نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

پیر 25 مئی 2015 15:17

نوجوان بلے باز مختار احمد نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25مئی۔2015ء) زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں بہترین کاکر دگی دکھانیوالے نوجوان اوپنر مختار احمد نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ بلے باز نے اپنے پہلے تین ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میچز میں 183رنز بنا ئے جو ایک ریکارڈ تھا۔ اس سے قبل سابق سر ی لنکن کپتان سنتھ جے سوریا نے اپنے پہلے 3ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میچز میں 180رنز سکور کر رکھے تھے۔