گرین شرٹس کو آئی سی سی رینکنگ میں پوائنٹس برقراررکھنے کیلئے زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ درکار

پیر 25 مئی 2015 16:22

گرین شرٹس کو آئی سی سی رینکنگ میں پوائنٹس برقراررکھنے کیلئے زمبابوے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء)گرین شرٹس کوآئی سی سی رینکنگ میں پوائنٹس برقراررکھنے کیلئے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کرنا ہوگا،سیریز میں ایک بھی میچ ہارنے سے پاکستان ٹیم کے ریٹنگ پوائنٹس مزید گرجائیں گے اورچیمپئنز ٹرافی2017ء کیلئے ستمبرکی کٹ ڈیٹ تک ٹاپ 8ٹیموں میں واپس آنامشکل ہوجائیگا۔پاکستان کورینکنگ پوائنٹس بچانے کاچیلنج درپیش سیریزمیں ناکامی سے چارپوائنٹس کم ہوسکتے ہیں،قومی ٹیم اس وقت آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں 87پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبرپرہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش اورویسٹ انڈیز 88‘88پوائنٹس کیساتھ ساتویں اور آٹھویں نمبرپرہیں، گرین شرٹس کوپوائنٹس برقراررکھنے کیلئے زمبابوے کوسیریزمیں کلین سویپ کرنا ہوگا، ایک میچ میں شکست سے بھی قومی ٹیم کے دوپوائنٹس کم ہوجائیں گے جبکہ زمبابوے کی دوایک سے کامیابی پاکستان کو83پوائنٹس پرلے آئے گی جس سے اس کی 2017ء کی چیمپیئنزٹرافی میں شرکت خطرے میں پڑسکتی ہے۔بیٹسمینوں کی رینکنگ میں کوئی پاکستانی بیٹسمین ٹاپ تھرٹی میں بھی شامل نہیں ہے، حفیظ 33ویں اوراحمد شہزاد 38نمبرپرہیں۔ باوٴلرز رینکنگ میں سعیداجمل 5ویں اورحفیظ 19ویں نمبرپرموجود ہیں، آل راوٴنڈرزمیں حفیظ کی پانچویں پوزیشن برقرارہے۔