ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر راولپنڈی ریجن کرکٹ ٹورنامنٹ، جہلم کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 72 رنز درکار

پیر 25 مئی 2015 20:55

ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر راولپنڈی ریجن کرکٹ ٹورنامنٹ، جہلم کو اننگز ..

اسلام آباد ۔ 25 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیراہتمام ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر راولپنڈی ریجن 3 روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں جہلم کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 72 رنز درکار ہیں جبکہ چکوال کو میچ جیتنے کیلئے 8 وکٹیں درکار ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری 3 روزہ میچ کے دوسرے دن چکوال کی ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 2 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز سے شروع کی تو ان کی پوری ٹیم 313 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور جہلم کے خلاف اپنی پہلی اننگز 141 رنز کی برتری حاصل کی۔

خرم 68، تیمور 60 جبکہ شجاع اور فہیم 47، 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جہلم کی طرف سے نعمان نے 5 اور زرہیب نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جہلم کی ٹیم نے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 69 رنز سکور کیے اور انہیں اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 72 رنز درکار ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جہلم کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 172 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

متعلقہ عنوان :