ڈی ایف اے راولپنڈی فٹ بال چیمپئن شپ ، ونڈرز ایف سی نے پنلٹی کے ذریعے پاسبان ایف سی کو 5-4 سے ہرا دیا

پیر 25 مئی 2015 20:55

ڈی ایف اے راولپنڈی فٹ بال چیمپئن شپ ، ونڈرز ایف سی نے پنلٹی کے ذریعے ..

راولپنڈی۔ 25 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) ڈی ایف اے راولپنڈی فٹ بال چیمپئن شپ میں ونڈرز ایف سی نے پنلٹی کے ذریعے پاسبان ایف سی کو 5-4 سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میج میں مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابر رہا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنلٹی کک کے ذریعے ہوا جس میں ونڈرز ایف سی نے پاسبان ایف سی کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ فاتخ ٹیم کی طرف سے حمزہ، فیصل، دانیال، حسنین اور گل شیر نے ایک ایک گول کیا جبکہ پاسبان کی طرف سے پرویز خان ، وہاب ، جمیل ، تیمور اور ابراہیم خان نے ایک ایک گول کیا۔

متعلقہ عنوان :