کراچی: اورنگی ٹائون آپریشن میں اب تک 7 دہشتگرد مارے گئے ہیں، رینجرز ترجمان

منگل 26 مئی 2015 11:15

کراچی: اورنگی ٹائون آپریشن میں اب تک 7 دہشتگرد مارے گئے ہیں، رینجرز ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی2015ء) اورنگی ٹائون آپریشن میں اب تک 7 دہشت گرد مارے گئے، پریشان چوک میں رینجرز کی کارروائی کے دوران خودکش دھماکے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مومن آباد میں مقابلے میں دو دہشت گرد جبکہ الصدف کالونی میں ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ دوسرا مقابلے میں مارا گیا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق اورنگی ٹائون آپریشن میں اب تک 7 دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔

اورنگی ٹاون پریشان چوک پر رینجرز نے مکان پر چھاپہ مارا۔ اہلکاروں کے خوف سے مکان میں موجود تین دہشتگردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں تینوں دہشتگرد موقع پر ہلاک اور مکان منہدم ہوگیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے انسپکٹر محمد عابد کے مطابق دھماکے میں چار سے پانچ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ملزمان نے آئی ای ڈی ڈیواز کا استعمال کیا۔

منہدم مکان سے ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو دستی بم ، چار آوان بم اور رائفلیں بھی ملی ہیں۔ تاہم رینجرز کی جانب سے منہدم مکان کا ملبہ ہٹانے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔ جبکہ صبح سویرے رینجرز نے اورنگی ٹاون مومن آباد میں چھاپہ مارا ، ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران دو دہشتگرد مقابلے میں مارے گئے ۔ الصدف کالونی میں ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ دوسرا مقابلے میں مارا گیا۔

متعلقہ عنوان :