سری لنکا میں رنز بنانا فواد عالم کو مہنگا پڑ گیا، قومی ٹیم سے ڈراپ

منگل 26 مئی 2015 11:18

سری لنکا میں رنز بنانا فواد عالم کو مہنگا پڑ گیا، قومی ٹیم سے ڈراپ

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مئی۔2015ء) قومی اے ٹیم کے کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کو سری لنکا میں رنز کے انبار لگانے کا انعام سینئر ٹیم سے ڈراپ کر کے دے دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کرکٹر اتفاقیہ طور پر جس روز سری لنکا سے وطن واپس آئے اسی شب زمبابوے سے ون ڈے میچز کےلیے سکواڈ کا اعلان ہوا، سری لنکن سرزمین پر فواد نے 6 میں سے5 اننگز میں نصف سنچریاں سکور کیں اور دوران انہوں نے لسٹ اے سیریز میں تقریباً 100 اور تین فرسٹ کلاس میچز میں 50 کی اوسط سے رنز بنائے جبکہ اسکے ساتھ ایک فرسٹ کلاس اننگز میں چار وکٹیں لینے سے ساتھ ساتھ اس سیریز میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے بھی متاثر کیا ، یاد رہے کہ اس سے قبل فواد عالم دورہ بنگلہ دیش میں صرف 18 رنز بنا سکے تھے جسے ان کے ڈراپ کیے جانے کی وجہ بتایا جارہا ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر فواد عالم کو بنگلہ دیش میں خراب کاکردگی پر ڈراپ کیا جارہا ہے تو آل راونڈر محمد حفیظ کیسے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سریز کے لیے سکواڈ میں شامل ہو گئے ہیں کیوں کہ انہوں نے تو بنگلہ دیش کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز میں صرف 8رنز بنائے تھے۔

متعلقہ عنوان :