کوئی جیل توڑتا ہے، یہ جیل کھاتا ہے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 26 مئی 2015 11:22

کوئی جیل توڑتا ہے، یہ جیل کھاتا ہے

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی2015ء) ایک شخص حقیقتاً جیل کھاتا ہے۔ وہ صاحب اب تک سکریو، پن، لیدر اور دھاتیں کھا چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لامونٹ کیتھی کو جیل کے پرزے توڑنے اور کھانے کی وجہ سے 16 مہینوں میں 24 دفعہ ہسپتال پہنچایا جا چکا ہے۔18 سالہ لامونٹ حکام کو بہت زیادہ مہنگے پڑ رہے ہیں۔ وہ ایلی نوائی ، امریکی ریاست کے اب تک 13 لاکھ ڈالر، صرف اپنے علاج پر خرچ کرا چکے ہیں۔

لامونٹ کو پچھلے سال پیزا ہاؤس کی سیف سے رقم چرانے پر جیل ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

کارا سمتھ ، جو کک کاؤنٹی جیل کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہے نے بتایا کہ کیتھی حقیقت میں جیل کھا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پچھلے سال اسے مشکوک حالت میں پیزا ہاؤس کے منیجر نے سیف کے پاس سے پکڑا تھا۔ کیتھی نے منیجر کو بتایا کہ وہ چوری نہیں کر رہا تھا تو منیجر نے اسے جانے دیا۔ مگر پھر بھی وہ اب جیل میں ہے۔کیتھی کی 5 ہزار کی ضمانت دینے کے لیے بھی اس کا کوئی جاننے والا سامنے نہیں آیا۔ جیل میں رہ کر وہ اب تک اپنے بستر کے پارٹس، نگرانی کا کیمرہ اور طبی آلات کھا چکا ہے۔ کیتھی کے گھر والوں نے اس کی عجیب عادت کے لیے جیل کے نظام کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

متعلقہ عنوان :