بالی ووڈ فلم ”تنو ویڈز منو ریٹرنز“ نے ریکارڈ بزنس کرلیا

منگل 26 مئی 2015 11:32

بالی ووڈ فلم ”تنو ویڈز منو ریٹرنز“ نے ریکارڈ بزنس کرلیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) بالی ووڈ فلم ”تنو ویڈز منو ریٹرنز“ نے اپنی ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں اب تک 38 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے کامیاب فلموں کی فہرست میں جگہ بنا لی ہے۔ہدایت کار آنند ایل رائے کی فلم 22 مئی کو ریلیز کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

فلم پہلے ہی روز مداحوں کو سنیما کی جانب کھینچنے میں کامیاب رہی اور ہندوستان میں ریلیز کے پہلے روز تقریباً 9 کروڑ روپیکا بزنس کیا۔فلم دوسرے دن 13.1 کروڑ روپے جب کہ تیسرے دن 16.1 کروڑ روپے کما کر رواں برس کی کامیاب فلموں میں سے ایک بن گئی۔تجزیہ کار ترن آدرش نے اس فلم کی باکس آفس پر کامیابی کے حوالے سے ٹوئٹر پر اپنے فالوورز کو بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :