بھارت: شدید گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد700 سے تجاوز کر گئی

منگل 26 مئی 2015 11:41

بھارت: شدید گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد700 سے تجاوز کر گئی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) بھارت میں شدید گرمی کی لہر سے ہلاکتوں کی تعداد700 سے تجاوز کرگئی ہے۔ بھارتی ریاست آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں گرمی کی شدت بڑھنے سے اسپتال پانی کی کمی اور سن سٹروک کا شکار مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش کے متعدد اضلاع میں درجہ حرارت 43سے 47ڈگری تک جا پہنچا ہے، جبکہ تلنگانہ میں گرمی کا پارہ40 سے 45ڈگری تک ہے۔

(جاری ہے)

آندھرا پردیش میں مرنے والوں کی تعداد500 سے زائد ہے، جبکہ دیگر اموات تلنگانہ ریاست میں ہوئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی یہ لہر مزید کئی روز تک جاری رہ سکتی ہے، جس کے پیش نظر دونوں ریاستوں میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گرمی سے بچنے کے لئے زیادہ سے زیادہ پانی پئیں اور لو لگنے کے باعث حالت خراب ہونے کی صورت میں قریبی اسپتال پہنچیں۔ اس کے علاوہ دونوں ریاستوں میں ضلعی انتظامیہ کو ریلوے اسٹیشنز اور بس اڈوں پر بھی خصوصی انتظامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :