بالی وڈ فلم ”گڈو رنگیلا “ جولائی میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی

منگل 26 مئی 2015 11:57

بالی وڈ فلم ”گڈو رنگیلا “ جولائی میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) بالی ووڈ مووی گڈو رنگیلا جولائی میں ریلیز ہو گی، جس کی کہانی ہے لالچ کے ہاتھوں مجبور ہو کر پھنسنے والے انسان کی، جو جنجال میں پھنس جاتے ہیں، فلم میں ارشد وارثی لیڈنگ رول کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکار لالچ اور شارٹ کٹ کے چکر میں حسینہ کو اغوا کرلیتا ہے جس کے بعد کہانی شروع ہوجاتی ہے، مگر ان کے قسمت خراب تھی کہ انہوں نے کسی معمولی لڑکی کو اغوا نہیں کیا جس کے بعد پورا گاوٴں ہیرو کے پیچھے پڑگیا۔پورا گاوٴں ارشد وارثی اور امیت سدھ کے خون کا پیاسا تھا اور دشمنی کی دیواریں اونچی سے اونچی ہوتی گئیں۔گڈو رنگیلا میں ہیروئن کا کردار ادتیہ راوٴ حیدری ادا کررہی ہیں۔ فلم جولائی کے مہینے میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :