اداکار احسن خان کو رمضان ٹرانسمیشن کیلئے پی ٹی وی سمیت دیگر ٹی وی چینل سے میزبانی کی پیشکش

منگل 26 مئی 2015 12:01

اداکار احسن خان کو رمضان ٹرانسمیشن کیلئے پی ٹی وی سمیت دیگر ٹی وی چینل ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء ) اداکار احسن خان کو رمضان ٹرانسمیشن کیلئے پی ٹی وی سمیت دیگر ٹی وی چینل سے میزبانی کی پیشکش تاہم ابھی تک احسن خان کا کسی بھی ٹی وی چینل سے معاہد ہ طے نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق احسن خان کی پی ٹی وی کے رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے سے معاہدہ طے پاجائے گا کیونکہ پچھلے سال بھی وہ پی ٹی وی کے لئے رمضان ٹرانسمیشن کر چکے ہیں تاہم حتمی فیصلہ احسن خان نے کرنا ہے جو آئندہ دو تین روز میں فائنل ہوجائے گا ۔