صوفی گائیگی نے میری روح کو پاکیزہ بنادیا ہے ‘ عارف لوہار

منگل 26 مئی 2015 12:01

صوفی گائیگی نے میری روح کو پاکیزہ بنادیا ہے ‘ عارف لوہار

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء ) معروف گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ پنجابی محبت کرنے والے لوگ ہیں اور پنجابی گلوکار ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں ،خطہ پنجاب فن اور ثقافت کے حوالے سے بڑازرخیز ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے لوک گلوکاروں نے اپنی خوبصورت آوازوں سے پوری دنیا میں ماں بولی پنجابی کو دنیا کے ہر کونے میں روشنا کروایا ہے ۔ عارف لوہار نے کہاکہ صوفی گائیگی نے میری روح کو پاکیزہ بنادیا ہے ،نئے گلوکاروں کو چاہیے کہ سینئر گلوکاروں کی تقلید کریں تاکہ گلوکاری کے میدان میں کامیابی ان کامقدر بن سکے ۔