پاک زمبابوے سیریز : ون ڈے میچز میں گرین شرٹس کا پلڑا بھاری

منگل 26 مئی 2015 12:07

پاک زمبابوے سیریز : ون ڈے میچز میں گرین شرٹس کا پلڑا بھاری

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مئی۔2015ء) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے گئے ون ڈے میچوں میں جیت کے حوالے سے پاکستانی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے ۔ دونوں ٹیموں کے مابین 1992ء سے 2015ء تک مجموعی طور پر 48 ون ڈے میچز کھیلے گئے جس میں پاکستان نے 43 میں کامیابی حاصل کی، 3 میں اسے شکست ہوئی، ایک میچ ٹائی اور دوسرا بے نتیجہ ثابت ہوا۔

(جاری ہے)

پاکستان میں دونوں ٹیموں کے مابین 16ون ڈے کھیلے گئے جس میں سے پاکستان نے 15 جیتے اور زمبابوے نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ۔

باہمی ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز محمد یوسف کو حاصل ہے ، انہوں نے 24 میچز کی 22 اننگز میں زمبابوے کے خلاف 1033رنز 73.78 کی اوسط سے بنائے ، ان کا ایک اننگز میں زیادہ سکور 141 ناٹ آئوٹ ہے ۔ دوسرے نمبر پر گرانٹ فلاور ہیں جنہوں نے 30میچز کھیل کر 906 رنز بنارکھے ہیں ۔