ڈبلیو سی بی پی الیون اور آسٹریلیا کے درمیان تین روزہ ٹور کرکٹ میچ کل شروع ہوگا

منگل 26 مئی 2015 12:11

ڈبلیو سی بی پی الیون اور آسٹریلیا کے درمیان تین روزہ ٹور کرکٹ میچ کل ..

اینٹیگا ۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ پریذیڈنٹ الیون اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین روزہ ٹور میچ (آج) بدھ سے سر ویون رچرڈز سٹیڈیم نارتھ ساؤنڈ، انٹیگا میں شروع ہوگا۔ کینگروز ٹیم مختصر دورانیے کے دورے کیلئے پہلے ہی ویسٹ انڈیز میں موجود ہے اور وہ یہان ایک تین روزہ ٹور میچ کے علاوہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 3 جون سے ڈومنیکا میں شروع ہوگا۔ اس سلسلے میں ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز سے قبل ٹریننگ کیمپ کیلئے پہلے ہی 12 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر رکھا ہے، اعلان کردہ ٹریننگ کیمپ میں دیوندرا بشو، جرمائن بلیکووڈ، کریگ براتھویٹ، ڈیرن براوو، شینن گیبریئل، جیسن ہولڈر، شائی ہوپ، ویراسیمی پرموئل، دنیش رامدین، کیمار روچ، مارلن سیموئلز اور جیروم ٹیلر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 3 سے 7 جون تک روسیو جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 11 سے 15 جون تک کنگسٹن میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :