پی ٹی ایف ڈویلپمنٹ سیریز نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کل شروع ہو گی

منگل 26 مئی 2015 12:15

پی ٹی ایف ڈویلپمنٹ سیریز نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کل شروع ہو گی

اسلام آباد ۔ 26مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیر اہتمام پی ٹی ایف ڈویلپمنٹ سیریز نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کل بدھ سے پی ٹی ایف کمپلیکس کلے کورٹس اسلام آباد میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے مرد وخواتین کھلاڑیوں کے درمیان جونیئر انڈر 18 سنگلز، گرلز انڈر 18 سنگلز، بوائز اینڈ گرلز انڈر 16 سنگلز، بوائز اینڈ گرلز انڈر 14 سنگلز، بوائز اینڈ گرلز انڈر 12 سنگلز اور بوائز انڈر 16 ڈبلز کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :