چیمپئنز لیگ کو فی الحال ختم نہیں کیا ہے ، بھارتی کرکٹ بورڈ

منگل 26 مئی 2015 12:28

چیمپئنز لیگ کو فی الحال ختم نہیں کیا ہے ، بھارتی کرکٹ بورڈ

کلکتہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مئی۔2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ تاحال ٹی ٹوئنٹی چیمپئنز لیگ کو ختم کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہ کرسکا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے ایک آفیشل نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ سے متعلق فیصلہ کرنا ابھی باقی ہے اور معاملات پر مزید غور کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ چیمپئنز لیگ کے بارے میں میڈیا میں آنے والی تمام خبریں افواہیں ہیں جس میں ٹورنامنٹ کو ختم کر نے کی اطلاع دی گئی تھی ۔ فی الحال ٹورنامنٹ کو ختم نہیں کیاگیا اور کھیل کے بہتر مفاد میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :