جرمن ٹینس سٹار سبائن لیسسکی نے ٹاپ 20کھلاڑیوں میں جگہ بنالی

منگل 26 مئی 2015 12:40

جرمن ٹینس سٹار سبائن لیسسکی نے ٹاپ 20کھلاڑیوں میں جگہ بنالی

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مئی۔2015ء) جرمنی کی سبائن لیسسکی نے ایک درجہ ترقی کی بدولت ڈبلیو ٹی اے سنگلز رینکنگ میں ٹاپ 20 کھلاڑیوں میں جگہ بنالی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ 19 ویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں جبکہ یوکرین کی ایلینا سویٹولینا کو سپین کی گاربائن موگوروزا نے 20ویں پوزیشن سے محروم کردیا ۔ آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسرچار درجے ترقی سے 22ویں نمبر پر آگئیں ہیں جب کہ امریکہ کی سرینا ولیمز بدستور پہلی پوزیشن پرموجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :