برطانیہ، کے علاقے آکسفورڈ میں ایک شخص نے ماں، بہن، سوتیلے باپ کو قتل کر کے خود کشی کرلی

منگل 26 مئی 2015 12:42

برطانیہ، کے علاقے آکسفورڈ میں ایک شخص نے ماں، بہن، سوتیلے باپ کو قتل ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) برطانیہ کے انتہائی معروف اور مصروف علاقے آکسفورڈ میں 3افراد کو قتل کردیا گیا، قاتل نے اپنی ماں بہن اور سوتیلے باپ کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔ برطانوی دارالحکومت لندن کے علاقے آکسفورڈ میں واقع ایک گھر سے پولیس نے 3افراد کی لاشیں برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونیوالوں میں ایک مرد، ایک خاتون اور ایک بچی شامل ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہلاک ہونیوالے تینوں افراد کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا گیا ہے۔ تینوں افراد کو الن جیڈ نامی نوجوان نے قتل کرنے کے بعد خود بھی خود کشی کرلی ہے جبکہ الن جیڈ کی لاش قریبی جنگل سے ملی ہے۔ پولیس نے گھر سیل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :