بھارتی وزیر داخلہ نے بھی دہشت گردی کا مقابلہ دہشت گردی سے کرنے کی حمایت کردی

منگل 26 مئی 2015 12:43

بھارتی وزیر داخلہ نے بھی دہشت گردی کا مقابلہ دہشت گردی سے کرنے کی حمایت ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) بھارتی وزیر دفاع کے بعد بھارتی وزیر داخلہ نے بھی دہشتگردی کا مقابلہ دہشتگردی سے کرنے کی حمایت کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ دنیا جانتی ہے کہ دہشتگردوں کی پشت پناہی کون کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے بیان پر بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ دہشت گردی کی پشت پناہی کون کر رہا ہے، تین روز قبل بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے ایک پروگرام میں کہا تھا کہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کیلئے دہشت گردوں کو ہی استعمال کرنا چاہیے۔یہ ضروری نہیں ہے کہ دہشت گردوں کوختم کرنے کیلئے ہمیشہ فوجی ہی لڑیں۔