لارڈز ٹیسٹ ، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 124رنز سے مات دے دی

منگل 26 مئی 2015 13:09

لارڈز ٹیسٹ ، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 124رنز سے مات دے دی

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مئی۔2015ء) انگلینڈ نے لارڈز ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو124 رنز سے ہرا کر دومیچوں کی سیریز میں ایک ،صفر کی برتری حاصل کر لی ۔ انگلینڈ دوسری اننگز میں 478 رنز بنا سکا اور میچ کے آخری روز نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 345 رنز کا ہدف دیا لیکن نیوزی لینڈ کی ٹیم 220 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔

(جاری ہے)

کیویز نے جب اننگز شروع کی تو ابتدائی تین کھلاڑی بارہ رنز کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے جبکہ61 رنزکے مجموعی سکو ر پر پانچ کھلاڑی ڈھیر ہوچکے تھے جس کے بعد کورے اینڈرسن (67)اور بریڈلے جان واٹلنگ(59 )نے اننگز کو سنبھالا دیا اور ٹیم کا سکور 168 رنز تک پہنچا دیا۔

اس پارٹنرشپ کے ٹوٹنے کے بعد نیوزی لینڈ کا کوئی بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکا ۔ سٹوارٹ براڈ اوربین سٹوکس نے تین ،تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔