خود غرض نہیں سیلفی سے اپنے مداحوں کے درمیان رہتا ہوں ، احمد شہزاد

منگل 26 مئی 2015 13:32

خود غرض نہیں سیلفی سے اپنے مداحوں کے درمیان رہتا ہوں ، احمد شہزاد

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ میری سیلفی سے نفرت کرنے والے مجھے کمزور کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیلفی میرا ایک طریقہ ہے جس کے ذریعے میں یہ ثابت کرنا چاہتا ہوں کہ میں خود غرض نہیں اور اپنے مداحوں کے درمیان رہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس جدید دور میں پیدا ہوا ہوں جہاں امریکی صدر سے لے کر سکول کا بچہ تک سیلفی لیتا ہے تو میں ایسا کیوں نہیں کرسکتا۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ اس ٹوئٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ سب کو ان کا جواب پہنچ جائے۔