بجٹ سے قبل ہی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، عوام پریشانی سے دوچار

منگل 26 مئی 2015 13:38

بجٹ سے قبل ہی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، عوام پریشانی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) بجٹ آنے سے قبل ہی ملک کی مختلف مارکیٹوں میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، ذخیرہ اندوزوں نے مصنوعی قلت پیدا کرنا شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک کی مختلف مارکیٹوں میں بجٹ آنے سے قبل ہی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشانی سے دوچار ہوگئے ہیں ،آٹا، چینی، دال اور مرغی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک میں مصنوعی قلت پیدا کر کے بجٹ اور رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ قیمتیں وصول کرنے کیلئے ذخیرہ اندوزوں نے اشیائے خورونوش کو ذخیرہ کرنا شروع کردیا ہے ،ملک میں گندم، چینی اور چاولوں کی وافر مقدار ہونے کے باوجود قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :