سانگھڑ، نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر دکاندار سے رقم چھین لی

منگل 26 مئی 2015 13:57

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) سانگھڑ کی مصروف ترین مارکیٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر دکاندار سے نقدرقم چھین لی اور فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے مصروف ترین سعید مارکیٹ میں موتی مسجد کے قریب واقع کپڑے کی دکان میں 3 نامعلوم مسلح افراد نے داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر دکاندار شاکر سے نقد رقم ودیگر سامان لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔ سانگھڑ پولیس تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :